سیشن کورٹ :بہن کے قاتل کی سزائے موت پر صلح کی بناءپر عمل درآمد معطل

سیشن کورٹ :بہن کے قاتل کی سزائے موت پر صلح کی بناءپر عمل درآمد معطل
 سیشن کورٹ :بہن کے قاتل کی سزائے موت پر صلح کی بناءپر عمل درآمد معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج طارق افتخار نے بہن کے قتل کے مقدمہ میں ملوث سزائے موت کے قیدی عامر رضا کو آج 17جون کودی جانے والی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد4روز تک روک دیا ۔

فاضل جج نے مقتولہ کے ورثاءکوبھی آئندہ تاریخ پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔سیشن جج طارق افتخار نے عامر رضا کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کیے تھے اور کوٹ لکھپت جیل میں آج 17جون کو صبح ساڑھے 4بجے پھانسی دی جانی تھی، سیشن جج طارق افتخار کو عامررضا کے وکیل محمد اختر نے درخواست دی کہ مقتولہ صبا کے بہن بھائیوں نے عامررضا کو معاف کردیا ہے۔ عدالت میں سہیل حیدر، فریدحیدر اور نیلوفر زیدی کے بیانات پیش کئے جس کے بعد عدالت نے تصدیق کے بعد عامررضا کی پھانسی 20جون تک روکتے ہوئے مقتولہ کے ورثا کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق عامررضا نے اپنی بہن صبا کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھاجس پر اسے ایڈیشنل سیشن جج نے سزائے موت کی سزا کا حکم سنایا تھا۔

مزید :

لاہور -