زرداری کی طرز سیاست خطرناک، قومی ادارے کیخلاف بیان بلاجواز اور ہتک آمیز ہے: وزیر داخلہ

زرداری کی طرز سیاست خطرناک، قومی ادارے کیخلاف بیان بلاجواز اور ہتک آمیز ہے: ...
زرداری کی طرز سیاست خطرناک، قومی ادارے کیخلاف بیان بلاجواز اور ہتک آمیز ہے: وزیر داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ زرداری کی طرز سیاست خطرناک اور قابل مذمت ہے۔ زرداری نے اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں کو چھپانے کیلئے اہم ترین قومی ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ آصف زرداری کا بیان انتہائی غیر مناسب، بلاجواز اور ہتک آمیز ہے اور قومی ادارے کو اس موقع پر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے جب جوان اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔
چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھاکہ زرداری کی طرز سیاست خطرناک اور قابل مذمت ہے اور اس سے قومی اداروں کو ناقابل بیان نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی گرتی ساکھ کی جہ کوئی ادرہ نہیں بلکہ سابق حکومت کی کارکردگی ہے۔ آصف علی زرداری کچھ بھی کہہ لیں، پاکستانی افواج اور قیادت کی عزت ہر پاکستانی کے دل میں ہے جو ہمیشہ رہے گی۔

ہمیں تنگ کرنے کی کوشش کی گئی تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے: آصف علی زرداری

قبل ازیں آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیامگر ہمیں تنگ کرنے کی کوشش کی گئی تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے کیونکہ جس دن وہ کھڑے ہو گئے تو صرف سندھ بند نہیں ہوگا فاٹا سے کراچی تک سب کچھ بند ہوجائے گا۔ اگر کپتان کے ساتھ استعفیٰ دے دیتے تو دوبارہ الیکشن ہو جاتے مگرجمہوریت کی قدر اس لیے ہے کہ میں نے گھر سے جنازے اٹھائے ہیں۔
آصف علی زرداری نے مشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے مشرف دور میں 5سال جیل میں گزارے ،بہادر کمانڈو سے تین ماہ بھی جیل میں نہیں گزارے گئے۔ کچھ لوگوں میںدوبارہ پاور پولیٹکس کی امنگ جاگ رہی ہے اور مشرف کچھ نہیں جانتامگر میں جانتا ہوں ملک کو کتنا خطرہ ہے اگر وہ جانتا ہوتا تو ایسی باتیں نہ کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تنگ مت کریں، فوج ہماری ہے، آپ نے تین سال رہنا ہے اور پھر چلے جانا ہے، ہم نے یہاں ساری زندگی رہنا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -