دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 18 شیروں کو گرفتار کرلیاگیا، قاتل کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی کیونکہ۔۔۔

دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 18 شیروں کو گرفتار کرلیاگیا، قاتل کا سراغ لگانے ...
دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 18 شیروں کو گرفتار کرلیاگیا، قاتل کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں جنگلی شیروں کے چھ حملوں میں تین انسانوں کی ہلاکت کے بعد ریاستی حکام نے 18 شیر گرفتار کرکے ان کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی شیروں کے واحد قدرتی مسکن جیر کے جنگلات کے آس پاس آباد علاقوں میں شیروں کے حملوں نے خوف و ہراس پھیلارکھا ہے۔ ان حملوں میں پے درپے انسانوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقعات نے ریاستی حکام کو شیروں کے خلاف کارروائی پر مجبور کردیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ آدم خور شیر کے بارے میں کافی حد تک معلومات حاصل کرچکے ہیں لیکن اصل مجرم تک پہنچنے کے لئے ڈیڑھ درجن شیروں کو پکڑلیا گیا ہے اور ان کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ ان ٹیسٹوں کے دوران شیروں کے پنجوں کے نشانات کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ ان کے فضلے کا بھی تجزیہ کیا جارہا ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کس شیر نے انسانوں کو کھایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آدم خور شیر کے بارے میں ناقابل تردید ثبوت حاصل ہوجانے کے بعد اسے عمر بھر کے لئے قید کردیا جائے گا جبکہ باقی شیروں کو دوبارہ جنگل میں چھوڑدیا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -