میڈیا میں پھیلی خبروں کی پروا نہیں ،ہم میاں بیوی میں کتنا پیار ہے ،دونوں جانتے ہیں:ابھیشیک بچن

میڈیا میں پھیلی خبروں کی پروا نہیں ،ہم میاں بیوی میں کتنا پیار ہے ،دونوں ...
میڈیا میں پھیلی خبروں کی پروا نہیں ،ہم میاں بیوی میں کتنا پیار ہے ،دونوں جانتے ہیں:ابھیشیک بچن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم نگری کے سپر ہیرو ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریہ رائے کے حوالے سے میڈیا میں خبریں پھیلی ہوئی خبروں کے حوالے سے پہلی مرتبہ زبان کھولتے ہوئے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ سچ کیا ہے؟ اور میڈیا کو کتنی سنجیدگی سے لینا ہے یہ بھی مجھے معلوم ہے، میں کسی کو یہ حق نہیں دے سکتا کہ وہ مجھے ڈکٹیٹ کرے کہ مجھے اور ایشوریہ کو زندگی کس طرح جینا چاہئے۔

بھارتی نجی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ میری ذاتی زندگی کے حوالے سے میڈیا میں بے بنیاد قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں ،میری بیوی جانتی ہے کہ میں اس سے کتناپیار کرتا ہوں اور مجھے بھی یہ معلوم ہے کہ وہ مجھ سیکتنا پیار کرتی ہے ۔ابھیشیک بچن نے کہا کہ میڈیا کسی بات کا مطلب اپنے مطابق نکالتا ہے تو نکالتا رہے ،مجھے اس کی کوئی فکر نہیں اور نہ ہی یہ میرا مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ایک پبلک فگر ہو لیکن ہمیشہ میڈیا کو خوش نہیں رکھ سکتا ،میری زندگی اور میری شادی میڈیا کی مرضی کے مطابق نہیں چل سکتی اور نہ ہی میں کسی دوسرے کو یہ حق دے سکتا ہوں کہ وہ ہمیں ڈکٹیٹ کرے کہ ہمیں اپنی زندگی کس طرح گزارنی ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں گذشتہ چند دنوں سے خبریں پھیلی ہوئی ہیں کہ سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان ناراضگی چل رہی ہے اور ان کے رشتے میں ’’سب اچھا‘‘ نہیں ہے ،ان خبروں نے اور بھی شدت اس وقت پکڑی جب حال ہی میں ایک تقریب میں ابھیشیک نے فوٹو گرافرز اور ایش کے اصرار کے باوجود تصاویر بنانے سے انکار کر دیا تھا اور اور ایش کے بار بار بار بلانے کے باوجود ان کی آوازوں کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے نکل گئے تھے ۔

مزید :

تفریح -