کوئٹہ: سی ٹی ڈی نے دس لاکھ سر کی قیمت والا دہشتگرد گرفتار کر لیا
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں سی ٹی دی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا ایک کمانڈر گرفتار کر لیا۔ کارروائی سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے نواکلی کے علاقے میں کی۔جیو نیوز کے مطابق گرفتار ہونے والا کمانڈر دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔