اقتصادی ماہرین کی پیشگوئیاں غلط‘ تیل کی قیمتیں ایک بار پھر پستی کی جانب گامزن

اقتصادی ماہرین کی پیشگوئیاں غلط‘ تیل کی قیمتیں ایک بار پھر پستی کی جانب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(آن لائن) تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اقتصادی ماہرین کی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہو گئیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گیارہ ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کے بعد اب تین ماہ کی پست ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے تریپن ڈالر فی بیرل فروخت ہونے والے برینٹ آئل کی قیمت ایک اعشاریہ چار فیصد کمی کے بعد گزشتہ روز انچاس اعشاریہ چھ سات ڈالر رہی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ آئل کی قیمت میں ڈیڑھ فیصد کمی دیکھی گئی۔
جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت اڑتالیس اعشاریہ ایک پانچ ڈالر فی بیرل رہی۔اس سے قبل تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی پیشگوئی پر نظرثانی کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تیل کی مارکیٹ میں رواں سال کی باقی مدت کے دوران طلب اور رسد کا توازن برقرار رہے گا۔

مزید :

کامرس -