ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ریٹیل کے شعبے میں 100 فیصد سرمایہ کاری کی اجازت دے دی۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی کابینہ نے ان قوانین کی منظوری دے دی ہے جن کے تحت کوئی بھی غیر ملکی سرمایہ کار ریٹیل کے شعبے میں 100 فیصد ملکیت کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں شروع کرسکتا ہے ماضی میں حق ملکیت صرف 75 فیصد تھا۔انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ وژن 2030 ء کے ضمن میں سامنے آیا ہے جس کا مقصد سعودی معیشت کا انحصار تیل پر کم کرنا ہے۔وژن 2030 ء اور تبدیلی کے قومی پروگرامز کی ایک اور وجہ تیل سے ہٹ کر مالی وسائل میں اضافے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔ ریٹیل کے شعبے میں اضافی سرمایہ کاری سے 2020 ء تک 10 لاکھ سے زیادہ سعودی شہریوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہونگے اور ای کامرس کے شعبے پر انحصار کم ہوگا۔کابینہ نے ترقی پذیر شہری زمین پر 2.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی منظوری بھی دی جس کی آمدنی وزارت ہاؤسنگ کو جائے گی جس کا مقصد 2020 ء تک 52 فیصد سعودیوں کو رہائش کی سہولت فراہم کرنا ہے جبکہ اس وقت گھر مالکان کی تعداد صرف 47 فیصد ہے۔