جاپانی کمپنی سوزوکی نے چین بھیجی گئی 288سوفٹ گاڑیاں واپس منگوا لی
بیجنگ(آن لائن)جاپانی کمپنی سوزوکی نے چین بھیجی گئی 288سوفٹ گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں ، ان گاڑیوں کے بریک کلپرز میں خرابی سامنے آ گئی تھی۔ چین کے مقامی حکام کے مطابق یہ گاڑیاں 2014ء اور 2015ئکے دوران چین کے لئے تیار کی گئی تھیں لیکن جب یہ گاڑیاں چین پہنچیں تو چین کے کوالٹی چیک کرنیوالے ادارے نے ان کا معائنہ کیا جس پر ان کے بریکوں میں خرابی سامنے آئی کیونکہ بریک لگانے پر گاڑی کی لائٹیں روشن نہیں ہوتی تھیں۔
جس پر چینی حکام نے سوزوکی کمپنی کو صورتحال سے آگاہ کیا اور کمپنی نے یہ گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں اور ان کے خراب پرزوں کی جگہ بلا قیمت نئے پرزے لگانے کا کام شروع کر دیا ہے ، گاڑیوں کی واپسی جون کو شروع ہو گی۔