سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ 19جون کوآمنے سامنے ہوں گے
بارباڈوس (این این آئی)سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا ساتواں میچ عالمی چمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 19 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائیگا۔ 26 جون تک جاری رہنے والی سیریز میں تینوں ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 10 میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں تینوں ٹیمیں آپس میں تین، تین میچز کھیلیں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل ہوگا۔ تین ملکی سیریز میں 19 جون کو آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے ساتھ ہوگا، 21 جون کو ویسٹ انڈیز کا مقابلہ آسٹریلیاکے ساتھ ہوگا، 24 جون کو سیریز کا نواں اور آخری میچ کھیلا جائے گا جس میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، سیریز کا فائنل 26 جون کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔