نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی پچز پر بولنگ کا اپنا ہی مزہ ہے ٗ عرفان

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی پچز پر بولنگ کا اپنا ہی مزہ ہے ٗ عرفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی) فاسٹ بولر محمد عرفان نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ انگلش پچز پر گیند کرنے کا اپنا ہی ایک مزہ ہے ٗانگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں چانس ملا تو ٹارگٹ کوئی ایک نہیں پوری ٹیم ہو گی۔ فاسٹ بولر کا کہنا تھا لمبا قد ہونے کا جہاں فائدہ ہے وہیں نقصان بھی ہوتا ہے ٗفٹنس اور ٹریننگ کیلئے دوسرے کھلاڑیوں سے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ محمد عرفان نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اگر کاؤنٹی کرکٹ کی آفر ہوئی تو ضرور کھیلونگا۔