ملتان: شادی سے انکار پر خاتون نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا، ہسپتال میں حالت انتہائی نازک

ملتان: شادی سے انکار پر خاتون نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا، ہسپتال میں حالت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میں ایک لڑکے کی جانب سے شادی سے انکار پر خاتون نے تیزاب ڈال دیا۔لڑکے کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ مخدوم رشید میں 23سالہ صداقت نے شمیم سے دوستی کر رکھی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ شمیم نے اپنے خاوند سے اس لئے طلاق بھی لے لی تھی۔ طلاق کے بعد صداقت نے اس سے شادی سے انکار کیاتھا۔ اس پر شمیم غصے میں آگئی اور اس پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے اس کا تمام جسم جل گیا۔ خاتون تاحال گرفتار نہیں ہوسکی۔

مزید :

ملتان -