ہیڈکوچ نے مشاورت کیلئے قومی کرکٹرزکونیشنل اکیڈمی بلالیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے نو منتخب ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کل قومی کرکٹرز کو ملاقات کیلئے بلا لیا، انگلینڈ روانگی کیلئے پی سی بی نے کرکٹرز کو آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی اکھٹے ہونے کی ہدایت کردی۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی کرکٹرز کے ساتھ ملاقات میں معاون کوچز مشتاق احمد، اظہرمحمود سمیت بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور ٹیم منیجر انتخاب عالم بھی موجود ہوں گے۔آرتھر جمعہ کو ہونیوالی ملاقات میں قومی کرکٹرز کو اپنے پلان کے بارے میں آگاہ کرینگے۔ دوسری جانب پی سی بی نے انگلینڈ روانگی کیلئے قومی کرکٹرز کوآج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اکھٹے ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ آج قومی کرکٹرز برطانوی ہائی کمیشن کی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت کرینگے۔