دستاویزی فلم ’’لیاری نوٹس‘‘ برطانوی فلمی میلے میں دکھائی جائے گی
کراچی (اے پی پی) دستاویزی فلم ’’لیاری نوٹس‘‘ برطانیہ میں فلمی میلے میں دکھائی جائے گی۔ لیاری نوٹس کو اس سے قبل انٹرنیشنل ڈاکو منٹری فلم فیسٹیول ایمسٹرڈم اور ممبئی فلم فیسٹیول میں پیش کیا جاچکا ہے۔ لیاری نوٹس لیاری کی لڑکیوں کے ایک گروپ کی کہانی ہے جو موسیقی کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتی ہیں۔ فلم کو برطانیہ میں رواں ماہ کی 17تاریخ کو شیفیلڈ انٹرنیشنل ڈاکو منٹری فیسٹیول میں دکھایا جائے گا۔ اس فلم کو بننے میں تین سال لگے اس کو پاکستانی اور بھارتی فلمسازوں نے ملکر بنایا ہے۔ فلم کیت مام تر عکس بندی کراچی اور ایڈیٹنگ ممبئی میں ہوئی ہے۔