پیمرا غیر اخلاقی اور کردار کشی والے پروگرام بند کرے،عمر کسانہ
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ پیمرااپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے غیر اخلاقی اور کردار کشی کرنے والے پروگراموں کو بند کروائے اور نجی ٹی وی مالکان سے وضاحت طلب کرے اگر پیمرا کی جانب سے اپنی ذمہ داری پوری کی جاتی تو چند روز قبل نجی ٹی وی پروگرام میں بد مز گی کا واقعہ پیش نہ آتا ۔جب پرائیویٹ چینلز پر کسی قسم کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہوگا تو پھر ہر قسم کا پروگرام اور غیر اخلاقی گفتگو آن ائیر ہو سکتی ہے ۔اپنے ایک بیان میں عمر کسانہ نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے رولز تو بنائے گئے ہیں لیکن ان کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ٹی وی چینل کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ۔نجی ٹی و ی پروگرام میں جس طرح مرد اور عورت شرکاء کے درمیان گالی گلوچ ہوئی ہے وہ انتہائی افسوس ناک ہے اور اس پر پیمرا کو ہر حال میں ایکشن لینا چاہیے ۔