آرمی چیف نے دہشتگردی ختم کرنیکا عز م کر رکھا ہے،جاوید اقبال

آرمی چیف نے دہشتگردی ختم کرنیکا عز م کر رکھا ہے،جاوید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر ) جنرل راحیل شریف لوورز فورم پاکستان کے چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے اسی طرح پاکستانی عوام کے دل کی آواز پر ملک کو کرپٹ سیاستدانوں سے جان چھڑانے کیلئے اقدامات کر کے عید کا تحفہ دینگے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنی کرپشن چھپانے اور پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے لندن میں ہارٹ سرجری کا ڈرامہ رچا یا ہے مگر ان کا یہ ڈرامہ عیاں ہو چکا ہے اب نواز شریف مک مکا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں مگر ان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاک فوج کے سپہ سالار مک مکا کی سیاست کا خاتمہ کر دینگے اب ملک کو لوٹنے والے کسی صورت نہیں بچ سکیں گے قوم کی لوٹی دولت ہر صورت واپس لا ئی جائیگی،انہوں نے افعان فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میجر علی جواد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کو پاک فوج نے پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ اس ملک کی اصل محافظ اور وارث پاک فوج ہی ہے ، جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ افغانسان ہوش کے ناخن لے اور اپنی حرکتوں سے باز آ جائے ۔