20ارب سے زائد کے ٹیکس عوام سے کھلی دشمنی ہے،اعجاز چودھری

20ارب سے زائد کے ٹیکس عوام سے کھلی دشمنی ہے،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمدچوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں نے 20ارب سے زائد ٹیکس لگا کر غریب عوام سے کھلی دشمنی کا ثبوت دیا ہے ،پنجاب حکومت نے خسارے کا بجٹ پیش کیا ہے جس سے عوام کو کچھ نہیں ملا ،لاہور سمیت صوبے کی عوام صاف پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں بلکہ گندہ پانی پینے پر مجبور ہے ،عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں لیکن حکمرانوں کو کوئی پروا نہیں سحری اور افطاری کے موقع پر لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے سستے بازاروں کا لالی پاپ حقیقی مہنگائی کو چھپا نہیں سکتا ،مہنگائی کے بڑھنے سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ،بجٹ میں کسانوں اور کا شتکاروں کو ریلیف پیکیج دینا محض شہباز شریف کا ڈھونگ ہے ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام رہی اسی لیے سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے جس سے عوام میں مایوسی اور پریشانی بڑھ چکی ہے پنجاب حکومت کا بجٹ عوام کو زندہ در گور کرنے کے سواء کچھ نہیں ۔