گلگت بلتستان کے عوا م کو خو د مختار ریاست کا حق دیا جائے،عابد حسن منٹو
لاہور( نمائندہ خصوصی)عوامی ورکرز پارٹی کے صدر اور معروف قانون دان عابد حسن منٹونے لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ایک جمہوری اورخود مختار نظام ریاست قائم کرنے کا حق دیا جائے اور وزارت امور کشمیر کی مداخلت اور بالادستی کو ختم کیا جائے کیونکہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ بے جاکشمکش اور ان کے جمہوری حقوق کی پامالی خود پاکستانی عوام کے مفاد میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کے علاقے ہنزہ کے ضمنی انتخاب سے عوامی ورکرز پارٹی کے امیدوار بابا جان کی سپریم اسٹیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے مجموعی طورپر چالیس سال قید کی سزا سنائی ہے اس موقع پر جنرل سیکرٹری فاروق طارق سمیت دیگر عہدیداران اور نتیجتاً اب وہ اانتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی بابا جان کے خلاف ہو نے والی ساری کارروائی کو انصاف کے تقاضوں کے برعکس اور حکومت کے اثر ورسوخ کا نتیجہ قرا ردیتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ بابا جان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے مقدمات واپس لیے جائیں ہنگامے اور فساد کی وجوہ سے پردہ اٹھانے کے لئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لایاجائے بابا جان وغیرہ کے خلاف مقدمہ کا کوئی غیر جانبدارانہ فیصلہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک حقائق عدالت کے سامنے نہ ہوں انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت عالیہ اپنے نظر ثانی کے اختیاات کوبروئے کار لائے اورتمام متعلقہ شواہد کو ازسر نو زیر سماعت لائے۔