کابل میں امریکی ڈرون حملہ ، پاکستانیوں سمیت داعش کے 21جنگجو ہلاک
کابل(اے این این) افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملہ ،پاکستانیوں سمیت داعش کے21جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ ۔افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار کے ضلع اچنے میں امریکی ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں پاکستانیوں سمیت کالعدم تنظیم داعش کے 21 جنگجو مارے گئے ہیں ۔افغان حکام کے مطابق بدھ کو امریکی ڈرونز نے اچنے ضلع کے علاقے کرکانے میں دولت اسلامیہ کے ایک مشتبہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا ۔ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارے جانے والے 21دہشتگردوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں ۔
جنگجو ہلاک