آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے درمیان سیٹ ایڈ جسٹمنٹ
مظفر آباد (خصوصی رپورٹ)آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے حوالے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے، مسلم لیگ نواز اور جماعت اسلامی کے درمیان انتخابی اتحاد طے پا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز جماعت اسلامی کو دو مخصوص نشستیں دے گی جبکہ مسلم لیگ کے سربراہ راجہ فاروق حیدر، سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر اور مشتاق منہاس دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی عبد الرشید ترابی مشتاق منہاس کے مقابلے میں دستبردار ہو گئے۔ امیر جماعت اسلامی عبد الرشید ترابی کو ٹیکنوکریٹ کی نشست پر منتخب کیا جائے گا۔مسلم لیگ نواز خواتین کی ایک مخصوص نشست بھی جماعت اسلامی کو دے گی۔ مہاجرین مقیم خیبر پختونخوا ویلی 6 میں مسلم لیگ نواز جماعت اسلامی کے امیدوار نور الباری کی حمایت کرے گی۔ دونوں جماعتوں نے پونچھ کی چار، کوٹلی کی دو اور میر پور کی ایک نشت پر اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے مقابلے میں مسلم لیگ نواز اور جماعت اسلامی متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ بعد میں کرے گی۔
آزاد کشمیر انتخابات