توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری آبپاشی سیف انجم کو نوٹس جاری

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری آبپاشی سیف انجم کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری آبپاشی سیف انجم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جون تک جواب طلب کر لیاہے، جسٹس عائشہ اے ملک نے محکمہ آبپاشی کے ایس ڈی او محمد منشاء کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے ثمرہ ملک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ریٹائرمنٹ کی مدت پوری ہونے کے باوجود انہیں محکمہ ریٹائر نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی انہیں پنشن سمیت دیگر مراعات دی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پنشن سمیت دیگر مراعات جاری نہ کرنے اور ریٹائرمنٹ کی درخواست دی مگر اس درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا، انہوں نے استدعا کی کہ سیکرٹری آبپاشی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری آبپاشی سیف انجم سے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -