شہبازشر یف کی حکومت نے بہترین قابل عمل بجٹ پیش کیاہے،محمد علی میاں
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ (پنجاب) کے صدر محمد علی میاں نے کہاہے کہ شہبازشر یف کی حکومت نے بہترین قابل عمل بجٹ پیش کیاہے۔ترقیاتی منصوبہ بندی میں پنجاب دیگر صوبوں سے کوسوں میل آگے ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمدعلی میاں نے کہا کہ پنجاب کی صنعت و تجارت، زراعت بالخصوص کسان کی ترقی کے لیے حکومت پنجاب نے بہترین عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جبکہ سندھ ،کے پی کے،اور بلوچستان کے بجٹ ایک روایتی تصویرپیش کر رہے ہیں۔پچھلے سالوں کے مقابلے میں پنجاب کا بجٹ میں ترقیاتی پروگرام میں ریکارڈاضافہ ہے ۔
۔جو کہ شہبازشر یف کے وژن اور بہتر حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے بالخصوص بجلی کے کارخانے لگانے میں پنجاب حکومت دیگر صوبوں سے بہت آگے ہے۔
انھوں نے کہا کہ زراعت، لائیو سٹاک،جنگلات ،دیہی روڈ پروگرام یوتھ لون، اور خاص طور پر صاف پانی فراہمی کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس سے پنجاب میں غربت و بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا اور پنجاب کی معیشت ترقی کی طرف گامزن ہو گی۔محمدعلی میاں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ پنجاب خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا۔