ڈی سی او نے بادامی باغ سبزی منڈی میں نیلامی کا عمل چیک کیا

ڈی سی او نے بادامی باغ سبزی منڈی میں نیلامی کا عمل چیک کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی (آپریشنز)ڈاکٹر حیدر اشرف اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ڈی سی او لاہور نے منڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ، کو الٹی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔انہوں نے منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو چیک کیااور خاص طور پرآلو کی نیلامی اپنی نگرانی میں کروائی۔