یو ای ٹی کے دو طلبہ مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ سکالر شپ کیلئے منتخب
لاہور(خبرنگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے دو طلبہ مینا(مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ) سکالرشپ برائے 2016ء کیلئے منتخب ہو گئے ۔ دونوں طلبہ میں عمیر احمد الیکٹریکلانجینئرنگ اور ماہین محمود سول انجینئرنگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ واضح رہے اس پروگرام کے تحت ہر سال متعلقہ ایریا سے سو(100) طلبہ کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ پروگرام کے مطابق منتخب شدہ طلبہ انڈیانا یونیورسٹی کے کیلی سکول آف بزنس میں ایک ماہ کیلئے کلاسز لیں گے اور اس کے بعد وشنگٹن ڈی سی اور جارجیا کا دورہ بھی کریں گے ۔ کورس کا دورانیہ تقریباًدو ماہ ہوگا۔