رمضان میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو ا، حکومتی مشینری مفلوج ہوچکی ہے،شعیب صدیقی

رمضان میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو ا، حکومتی مشینری مفلوج ہوچکی ہے،شعیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)پی پی147سے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو اہے حکومتی مشینری مفلوج ہوچکی ہے جبکہ منافع خوروں کو کھلی چھٹی حاصل ہے شعیب صدیقی نے یونین کونسل 124میں اپنے اعزاز میں دیے گئے افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جیسا بڑا شہر مسائلستان بن چکا ہے اور شہریوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک امر ہے کہ غریبوں کی کچی آبادیاں گراکر اورنج لائن ٹرین جیسے من مانے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں ۔
جن کا واحد مقصد حکمرانوں کی سستی شہرت اور بھاری کمیشن ہے شعیب صدیقی نے این اے122اور پی پی147میں عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی طرف سے واٹر فلٹریشن پلانٹس اور ڈسپنسریوں کے قیام کو خوش آئند قرار دیا جس سے شہریوں کو ریلیف حاصل ہو اہے ۔اس موقع پر ملک طاہر اور سید آصف شاہ نے شعیب صدیقی کو خوش آمدید کہتے ہوئے علاقے کی ترقی پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔