سیاسی و سماجی رہنما ریاض شاہ انتقال کر گئے ،رسم قل آج ادا کی جائے گی

سیاسی و سماجی رہنما ریاض شاہ انتقال کر گئے ،رسم قل آج ادا کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) ممتاز سیاسی و سماجی رہنما اور معروف صنعتکار ریاض شاہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ ۔انہیں گزشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی کے بالمقابل قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ ان کے دفتر کے بالمقابل ادا کی گئی ۔ریاض شاہ کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل آج بروز جمعرات 3بجے سہ پہر مرحوم کی رہائش گاہ کے نزدیک جامع مسجد ابوبکر صدیق سوامی نگر نزد شازو لیبارٹری جی ٹی روڈ میں ادا کی جائے گی۔
اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعا کی جائے گی۔