صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا
لاہور(وقائع نگار) صو با ئی در الحکو مت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدیزیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق شا ہد رہ کے علا قے میں عا شق کی فیملی کو یر غما ل بنا کر نا معلو م ڈاکو ؤ ں نے 4لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات اوردیگر سا ما ن لیکر فر ار ہو گئے۔ ،نو اب ٹاؤن میں اشفا ق کے گھر سے چار ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 2 مو بائل اور پچا س ہز ار کی نقدی لوٹ کر لے گئے جبکہ ڈیفنس اے کے علا قہ میں اسحا ق سے ایک لا کھ40ہزار،لو ہا ری گیٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اویس سے 1لاکھ ،ما نگا منڈ ی کے علا قے میں زوہیب کی فیملی سے 2لا کھ روپے کے طلا ئی زیو رات ، گلبر گ سے ڈاکوؤں نے سجا د اور اس کی فیملی سے 2لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، نو اب ٹاون سے ڈاکوؤں نے نعیم سے 2لاکھ کی نقدی، گجر پو رہ سے ڈاکوؤں نے با ؤ اخترسے 1لاکھ کی نقدی موبائل فون چھین لیا، جوہرٹاؤن میں الیا س نذ یر سے ایک لا کھ 60ہزار اور لیاقت آباد میں حسن،نشترکالونی میں ارشدجوہرٹاؤن میں شہزادکی مو ٹرسائیکلیں اور نقدی لوٹ گئی جبکہ اسلام پو رہ میں عا صم،غالب مارکیٹ سے اخترنصیر آباد میں عروج کی گاڑیاں اور رنگ محل میں عاطف،نیو انارکلی میں مصطفی،مغل پو رہ میں طارق ،گارڈن ٹاؤن میں رشید نواں کوٹ میں شا ہد اور راشد کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-