جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث سزا کاٹنے والے 79قیدیوں کی لسٹ تیار

جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث سزا کاٹنے والے 79قیدیوں کی لسٹ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کی جیلوں میں کی عدم ادائیگی کے باعث سزا کاٹنے والے 79قیدیوں کی لسٹ تیار کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث سزا کاٹنے والے 79قیدیوں کی لسٹ آئی جی جیل خانہ جا ت پنجاب میاں فاروق نذیر کو ارسال کر دیگئی ۔ذرائع کے مطابق ان قید کاٹنے والے قیدیوں کی جانب سے 8کروڑ54لاکھ روپے کی رقم مقتولین کے ورثاء کواداکی جانی ہے جبکہ 5 کروڑ 54 لاکھ روپے مخیرحضرات نے پہلے ہی جمع ادا کر دیے ہیں۔آئی جی فاروق نذیر نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی کی تقریب 18جون کومنعقدکی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -