متعدد وارداتوں میں ملوث رانی چور گینگ کی سرغنہ سمیت 3ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ سند رپولیس نے چھا پہ ما ر کرگھر وں میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رانی چو ر گینگ کی3 ملزمو ں کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے طلا ئی زیو رات اور لا کھو ں روپے کی نقد ی،پسٹلز،مو با ئل فو نز اور گولیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرتمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے خصو صی ٹاسک دیا گیاجس پر ایس پی صد ر ڈویثر ن فیصل مختا ر نے ڈی ایس پی رائیو نڈ سر کل فتح کا ہلو ں کی سربراہی میں ایسے گینگ کی سرکوبی و گرفتاری کے لیے زیرِ نگرانی ایس ایچ اوسند ر عا صم رفیع و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی محنت کے بعد اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رانی بی بی چو ر گینگ کی2ملزمو ں کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے14تو لے طلا ئی زیو رات،3پسٹلز او ر20گولیاں ، 3لا کھ روپے کی نقد ی اور 10مو با ئل فو نز برآمد کرلیں ۔گرفتار ملزمو ں میں رانی بی بی ،کشو راورنیمو شامل ہیں۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالہ کر دیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔ایس پی صد ر نے رانی بی بی چو ر گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرنے پر ایس ایچ اوسند ر عا صم رفیع اور خصوصی پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔