مغلپورہ،نومولودبچی کی نعش برآمد
لاہور(وقائع نگار) مغلپورہ کے علاقہ سے نامعلوم نومود بچی کی لاش برآمد ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کو سڑک کنارے ایک نومولود کی لاش پڑی وہئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔