ایپکا کااجلاس،ڈپٹی سیکرٹری عبدالرزاق کے رویے کے خلاف ہڑتال کا اعلان

ایپکا کااجلاس،ڈپٹی سیکرٹری عبدالرزاق کے رویے کے خلاف ہڑتال کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) ایپکاکے صوبائی صدر ظفر علی خان کی صدارت میں اہم اجلاس،ڈپٹی سیکرٹری عبدالرزاق کے رویے کے خلاف تاحکم ثانی تالہ بندی اور ہڑتال کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ڈپٹی سیکرٹری عبدالرزاق نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر دفتر ڈی پی آئی(ایس ای) مشتاق صابر کو دفتر اور گھر بلا کر ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا جس کے باعث ان پر ہارٹ اٹیک اور فالج کا حملہ ہوا اور وہ میوہسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ،اجلاس میں عہدیداران اور ایپکا و ٹیچنگ کیڈر کے ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی سیکرٹری عبدالرزا ق کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار پورے پنجاب میں وسیع کر دینگے ۔