سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی انڈیکس میں865پوائنٹس اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی انڈیکس میں865پوائنٹس اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (این این آئی ) مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی) کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایمرجنگ مارکیٹ میں شامل کرنے کے اعلان کی خبر سے پی ایس ایکس میں خوشی لہر دوڑ گئی جس کے باعث پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 37600، 37700، 37800، 37900، 38000، 38100، 38200، 38300، 38400 اور 38500 پوائنٹس کی 10 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 1042.13 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 38559.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ایس سی آئی کی جانب سے پی ایس ایکس کو ایمرجنگ مارکیٹ میں شامل کرنے کے اعلان کے باعث پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 10 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 1042.13 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 38559.88 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 770.86 پوائنٹس کی تیزی سے 22156.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 540.61 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 2056.14 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 589.66 پوائنٹس کے اضافے سے 15712.23 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 378.59 پوائنٹس کی تیزی سے 15900.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 315.30 پوائنٹس کے اضافے سے 17987.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 348 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 204 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 120 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 280 روپے کے اضافے سے 8950 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پاک ٹوبیکو کے حصص کی سودے بھی 44.90 روپے کی تیزی سے 1034.90 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پیلپس مورس پاکستان اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمت 58.44 روپے کی مندی سے 1498.98 روپے اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی 19.84 روپے کی کمی سے 548.05 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 46 لاکھ 19 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 8.35 روپے سے شروع ہو کر 8.23 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاک انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے 1 کروڑ 47 لاکھ 77 ہزار 500 حصص کے سودے 33.40 روپے سے شروع ہو کر 33.39 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 24 کروڑ 36 لاکھ 91 ہزار 200 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 19 ارب 1 کروڑ 96 لاکھ 59 ہزار 458 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 75 کھرب 2 ارب 88 کروڑ 22 لاکھ 83 ہزار 462 روپے سے بڑھ کر 76 کھرب 62 ارب 82 کروڑ 4 لاکھ 67 ہزار 784 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 138 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 4 کروڑ 3 لاکھ 21 ہزار 472 حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید :

صفحہ اول -