مشتاق رئیسانی کیس میں مطلوب ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خالق آباد سلیم شاہ گرفتار
کوئٹہ ( این این آئی ) مشتاق رئیسانی میگا کرپشن سکیم میں انتہائی مطلوب ملزم ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خالق آباد سلیم شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ،ترجمان نیب کے مطابق نیب نے مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں انتہائی مطلوب ملزم سلیم شاہ کو اندرون سند ھ سے گرفتار کیا ملزم سلیم شاہ پرکرپشن کے ذریعے ڈی ایچ اے کراچی اور کوئٹہ میں اربوں روپے کی جائیداد خریدنے کاالزام ہے،ترجمان نیب کے مطابق ملزم کے پاس ایک ہی وقت میں چیف میونسپل افسراورایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خالق آباد کے عہدے تھے جبکہ اس سے قبل ان کے پاس ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی مچھ ،ڈھاڈر اور بھاگ کا چار ج بھی تھا ،،محکمہ خزانہ اور لوکل گورنمنٹ سے بھی ملزم سلیم شاہ کو اربوں روپے کے فنڈز بھی جاری کئے جانے کاانکشاف بھی ہوا ہے ،،ملزم سلیم شاہ اپنے دستخط سے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں فنڈز نکال کرخردبرد کرتارہاہے ،،ملزم سلیم شاہ کے اربوں روپے کے اثاثے منجمد کردئیے گئے ہیں سلیم شاہ کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریوں کی توقع ہے،ترجمان نیب کے مطابق ملزم سلیم شاہ کا جمعرات کو احتساب عدالت سے ریمانڈ حاصل کیاجائیگا،۔