شیخ رشید کی طاہر القادری سے ملاقات دھرنے میں شرکت کی یقین دہانی
لاہور(این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ شیخ رشید نے ڈاکٹر طاہر القادری کو 17 جون کے دھرنے میں شرکت کی یقین دہانی کروائی اور کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کسی ایک جماعت کا کیس نہیں ہے ،ظلم کے خلاف نفرت کے جذبات رکھنے والے ہر انسان کا کیس ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کے صدقے 2016 حکمرانوں کی سیاسی فاتحہ خوانی کا سال ہو گا ۔اس موقع پر سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ حکمران چھٹی پر ہیں ،ملک بغیر وزیر اعظم کے چل رہا ہے ،ملک کی خارجہ اور داخلہ پالیسی فوج نے بنانی ہے تو حکومت کس کام کی؟ِ انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف سے پاکستان کے ہر محکوم اور مظلوم کو انصاف ملنے کی راہ ہموار ہو گی ، دونوں رہنماؤں نے ملک کی تاذہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر دپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ اور جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ،بشارت جسپال،نور اللہ صدیقی و دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔