فرانسیسی پولیس افسر کو ہم نے قتل کیا داعش کا ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ
پیرس(این این آئی)فرانسیسی پولیس کے ایک افسر کو اْن کے گھر کے سامنے قتل کر دیا گیا ، قتل کی اِس واردات کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کر لی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عسکریت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے فرانسیسی پولیس افسر کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ۔ عسکریت پسند تنظیم کی نیوز ایجنسی نے قاتل کو اپنی تنظیم کا رکن بتایا ۔ داعش کی عماق نیوز ایجنسی کے مطابق ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ایک جنگجْو نے فرانسیسی شہر لے میورو کے پولیس اسٹیشن کے نائب سربراہ کو اْس کی بیوی کے ہمراہ ہلاک کیا ہے۔
عماق کی ویب سائٹ پر بھی یہ خبر شائع کی گئی ہے۔