شامی بحران کے حل کے لیے منصوبہ بندی مشکل اور یکم اگست کی اعلان کردہ تاریخ حقائق سے کوسوں دور نظر آتی ہے، امریکی محکمہ
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ شامی مخالفین کو جنیوا لا نا ایک مشکل کام ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں یومیہ پریس کانفرس میں شام کی خانہ جنگی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ شامی بحران کے حل کے لیے منصوبہ بندی اس وقت مشکل دکھائی دیتی ہے۔ انھوں نے امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری کے اعلان کے بارے میں کہا کہ شام کے عبوری سیاسی دور کو شروع کے لیے موجودہ حالات میں یکم اگست کی تاریخ حقائق سے کوسوں دور نظر آتی ہے۔ انھوں نے بحران کے حل کیلیے کی جانے والیکوششوں کو جاری رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجود ہ حالات مطلوبہ سطح پر نہیں ہیں تاہم ان میں بہتری لآنے کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ جان کیری نے تین مئی کو اپنے ایک اعلان میں کہا تھا کہ یکم اگست تک شام میں عبوری سیاسی دور کو شروع کیے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔
تا ہم اگر معینہ مدت تک کوئی مثبت پیش رفت نہ ہو سکی تو پھر مختلف طریقہ کار بھی اپنا سکتے ہیں۔