ترک سکیو رٹی فورسز کی شام اور عراق میں کاروائیاں ، 5شدت پسند ہلاک
انقرہ (اے پی پی) ترکی کی سکیورٹٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰی فورسز نے شام اور عراق میں کاروائیوں میں 5شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔ترک میڈیا کے مطابق شام اور عراق کے سرحدی علاقوں میں ترک مسلح افواج نے دہشتگرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے دہشتگردوں کی دو گاڑیاں، 8 عمارتیں اور ایک دفاعی ٹھکانے کو تباہ کر دیا ۔
حملوں کے نتیجہ میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔