علی شمخانی شام اور روس کے لیے ایران کے رابطہ کار مقرر
تہران (اے پی پی) ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی شمخانی کو شام اور روس کے لیے ایران کا فوجی رابطہ کار مقرر کیا گیا ہے۔۔چند روز قبل پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم القدس ملیشیا کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد حکومت کی جانب سے عراق کے فلوجہ شہر میں عسکری مشیر مقرر کیا گیا تھا۔ اب شام اور روس کے لیے رابطہ کار کی ذمہ داری قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی شمخانی کے سپرد کی گئی ہے
۔علی شمخانی کی بہ طور ملٹری رابطہ کار کے تقرری تہران میں منعقدہ ایران، شام اور روس کے وزراء دفاع کے مشترکہ اجلاس کیدوران کی گئی۔