لیبیا کی عوام داعش مخالف حکومت کے ساتھ شامل ہو جائیں، وزیراعظم فائز السراج کی اپیل

لیبیا کی عوام داعش مخالف حکومت کے ساتھ شامل ہو جائیں، وزیراعظم فائز السراج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


طرابلس(این این آئی)شمالی افریقی مسلمان ملک لیبیا کی یونٹی حکومت کے وزیراعظم فائز السراج نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرت شہر میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف جاری لڑائی میں اْن کی حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مغرب کی حمایت یافتہ یونٹی حکومت نے بندرگاہی شہر سرت میں سے ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جہادیوں کو پسپا کرنے کی لڑائی مئی کے وسط سے شروع کر رکھی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل لیبیا کے متحارب گروپوں کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا مشن یورپی یونین نیول مشن کو سونپنے کا فیصلہ کرے گی۔ اِس سلسلے میں پیش کی گئی ایک قرارداد کی منظوری سلامتی کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -