فٹبال ریفری سمیت مزید ایرانی فوجی افسر بشارالاسد پرقربان

فٹبال ریفری سمیت مزید ایرانی فوجی افسر بشارالاسد پرقربان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (این این آئی)ایران کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ شام میں تازہ لڑائی میں ایرانی فٹ بال ٹیم کے ریفری مہدی طھماسبی اور کئی فوجی افسر ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں پاسداران انقلاب کے متعدد سینیر عہدیدار شامل ہیں جو شام کے شہر حلب کے جنوب میں الگ الگ واقعات میں مارے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایرانی فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ریفری مہدی طہمابسی کی شام میں ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ طہماسبی رضا کارانہ طور پر شام میں صدر بشار الاسد کے دفاع میں باغیوں کے خلاف لڑنے کے لیے آئے تھے۔ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق حالیہ لڑائی میں تہران کی جامعہ الحسین میں فیکلٹی آف آفیسر کے طالب علم 22 سالہ عباس دانشکر بھی مارے گئے ہیں۔ادھر شام میں ہلاک ہونے والے کئی فوجیوں کی ایران میں سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔ دفن کئے جانے والوں میں پاسداران انقلاب کے ریٹائرڈ فوجی افسر سعید شاملو جن کا تعلق وسطی ایران کے ملایر شہر سے تھا بھی شامل ہیں۔ انہیں شام کے شہر طومان میں ہلاک کیا گیا۔ایرانی نیوز ویب پورٹل کے مطابق شاملو فوج سے 12 سال قبل ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔ انہیں کچھ عرصہ قبل شام کے حلب شہر میں آپریشن کارروائیوں کا اہم عہدیدار مقرر کیا گیا تھا۔حالیہ ایام میں شام میں صدر بشار الاسد پر قربان ہونے والے ایرانی فوجیوں میں مہدی اسحاقیان، مہدی نظری، حسین علی بور ابراہیمی اورمرتضیٰ مسیب شامل ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -