یورپی یونین ہمارے صبر کا امتحان نہ لے: ترک صدر

یورپی یونین ہمارے صبر کا امتحان نہ لے: ترک صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


استنبول (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین ہمارے صبرکا امتحان نہ لے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں ارکان پارلیمان کے اعزاز میں دی گئی دعوت افطار کے بعد خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یورپی یونین سے تعلقات میں اگر ہمارے قومی مفادات کو شامل نہ کیا جائے تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی ایک غیر معمولی ملک ہے لہذا یورپی یونین کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لے۔ انسداد دہشتگردی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تنظیموں کو اندرونی اور بیرونی سطح پر ختم کرنا ہمارا فرض ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ترک حکومت دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار جبکہ عوام کے خلاف شفقت و خدمت کا بھرپور مظاہرہ کررہی ہے تاکہ ملک کے گوشے گوشے میں امن و آشتی بحال کی جاسکے۔ترک صدر نے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت کو جزوی طور پر سیاحتی اور کاروباری لحاظ سے بعض مشکلات کا سامنا جنہیں جلد دورکیا جائے گا جبکہ ملک میں جمہوری روایات سے متعلق بعض قوانین میں ترمیم لاتے ہوئے اْنہیں مزید لچک دار بھی بنایا جائے گا کیونکہ جمہوریت کا فروغ ترقی اور امن و امان کی بحالی میں اہم ہے۔

مزید :

عالمی منظر -