بحریہ ٹاؤن ہسپتال لاہور میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کے آپریشنز کامیابی سے جاری

بحریہ ٹاؤن ہسپتال لاہور میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کے آپریشنز کامیابی سے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)بحریہ ٹاؤن ہسپتال لاہور میں کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر وقار احمد اور ڈاکٹر ٖفضل الرحمان خاں کی سربراہی میں مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے گردے کی پیوندکاری کے تین کامیاب آپریشنز کیے جن میں 19سالہ قمر عباس جس کو ماں نے ، 45 سالہ اختر حسین جس کو بہن نے اور 47 سالہ رانا نعیم اللہ خان جس کو بیٹے نے گردہ عطیہ کیا شامل ہیں۔ آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم میں پروفیسر ڈاکٹر وقار احمد،پروفیسرڈاکٹر وسیم عصمت، ڈاکٹر فضل الرحمان خاں، ڈاکٹر رمیزہ خالد سمیت نامور بین الاقوامی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ بحریہ ٹاؤن ہسپتال لاہورکی پریزیڈنٹ امبر شہزاد ملک اور وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر شازیہ عاصم کی سربراہی میں ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں جدید ترین ڈائیلاسز سینٹر، یورولوجی ڈیپارٹمنٹ، آپریشن تھیٹر اور 24گھنٹے لیبارٹری کی مکمل سہولیات موجود ہیں۔ واضح رہے کہ آپریشن کی لاگت تقریبا بارہ لاکھ سے زائد ہونے کے باوجود بحریہ ہسپتال ضرورت مند افرادکو بہت ہی مناسب اخراجات میں آپریشن کی تمام سہولیات مہیا کر رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -