شور شرابا کرنیوالی جماعتوں کی سیاست جلد دفن جائیگی،رانا ثناء اللّٰہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور ان جیسے لوگ ملک میں صرف افراتفری اور انتشار چاہتے ہیں، عمران اور قادری دونوں کزنز ہیں اور جو سیاسی جماعتیں صرف شور شرابا کرتی رہیں گی 2018 کے انتخابات میں ان کی سیاست شہر خموشاں میں چلی جائے گی۔ ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن واقعہ کو دو سال گزر گئے لیکن ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کی جماعت صرف اس پر سیاست کر رہے ہیں۔ پہلی ایف آئی آر 17 جون 2014 کو اور دوسرے عدالتی حکم پر دو ماہ کے بعد درج ہوئی پھر عوامی تحریک کے لوگ پیش نہیں ہوئے اور استغاثہ دائر کر دیا جبکہ ایف آئی آر اور استغاثے دونوں کی تحریروں میں بہت فرق ہے۔ وزیر قانون کا نے کہاکہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کزنز ہیں۔ عمران کے دھرنے میں شرکت پر نہیں بولیں گے لیکن اب وہ رائیونڈ کا نام کم لیتے ہیں۔ عوامی تحریک احتجاج ضرور کرے لیکن قانون کسی کو ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ ماڈل ٹاون پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ عدالت کے حکم پر شائع کر دیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہ وزیر اعظم ملک میں کسی بھی سیاسی جماعت سے ٹکراو نہیں چاہتے لیکن واضع ہدایت ہے کہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔
رانا ثناء اللہ