الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری ، خورشید شاہ اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات کا امکان

الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری ، خورشید شاہ اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ 2 روز میں الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے باضابطہ مشاورت کریں گے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اسحاق ڈار کو الیکشن کمیشن اراکین کے سلسلے میں اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کا ٹاسک دیا ہے۔وزیراعظم سے ٹاسک ملنے کے بعد اسحاق ڈار نے خورشید شاہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ وزیراعظم بیمار ہیں اور خود مشاورت نہیں کر سکتے اس لئے میں ان کے کہنے پر آپ کیساتھ مشاورت کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو روز میں الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی کے حوالے سے باضابطہ مشاورت کروں گا۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ نے اسحاق ڈار کے ٹیلی فون کا خیرمقدم کرتے ہوئے مثبت جواب دیا اور کہا کہ میرے پاس بھی کچھ موزوں نام ہیں وہ بھی آپ کے ساتھ شیئر کروں گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی کے معاملے میں خورشید شاہ اور اسحاق ڈار کے درمیان آئندہ 48 گھنٹوں میں ملاقات کا امکان ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -