ہوپ نے سروس پرووائڈر کے بعد پیکجز بھی مسترد کر دئیے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ نے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر مرزا کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا ملک گیر مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔بلیک میل نہیں ہوں گے ہوپ نے سروس پرووائڈر کے بعد پیکجز بھی مسترد کر دیے ہوپ کے وکیل عابد زبیری نے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر مرزا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے آپ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کرنے کی بجائے پرائیویٹ حج سکیم کو ثبوتاژ کرنے کے حربے استعمال کر رہے ہیں سروس پروائڈر کے ذریعے پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر کو تنگ کرنا اور بکنگ کے آفر لیٹر SPAسے مشروط کرنا آپ کا استحقاق نہیں ہے اور حج آرگنائزر کو مختلف پیکج تک محدود کرنا بھی غیر آئینی ہے آپ سروس پرووائڈر اور پیکجز واپس لیں ورنہ ہم سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں،ہوپ کے وکیل کی طرف سے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر مرزا کے دفتر میں نوٹس وصول کر ایا گیا ہے۔روزنامہ پاکستان کو معلوم ہوا ہے ہوپ نے 72000سے زائد حجاج کرام کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کے علم میں سارے حقائق لانے کے لیے قومی اخبارات میں تشہیری مہم چلانے اور ملک گیر احتجاج کا پروگرام بھی تشکیل دیا ہے ،ہوپ کی طرف سے جاری کیے گئے سرکلر میں پرائیویٹ حج سکیم کے72ہزار سے زائد عازمین کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار وفاقی سیکرٹری سہیل عامر مرزا کو قرار دیا گیا ہے اور ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان سے مداخلت کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے گزشتہ سالوں کے مجوزہ طریقے کار کو بحال رکھا جائے اور بکنگ کی فوری اجازت دی جائے۔