بکنگ کی اجازت نہ ملنے سے پرائیویٹ سکیم کے 72ہزار عازمین حج کا مستقبل داؤپر لگ گیا

بکنگ کی اجازت نہ ملنے سے پرائیویٹ سکیم کے 72ہزار عازمین حج کا مستقبل داؤپر لگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم 2016ء کا بحران شدت اختیار کر گیا وفاقی وزیر سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر مرزا کی عدم دلچسپی برقرار،پرائیویٹ سکیم کے 72ہزار عازمین حج کا مستقبل داُ ؤپر لگا ہوا ہے وفاقی سیکرٹری نے اسلام آباد اپنی سیٹ پر بیٹھنے کی بجائے لاہور میں ڈیرے لگا لیے ہیں ،پیر تک لاہور میں رہنے کا اعلان کیا ہے وزارت مذہبی امور نے حج2016ء کی بکنگ کے لیے آفر لیٹر سخت ترین نکات پر مشتمل SPA،500روپے کے اشٹام پیپر پر جمع کرانے سے مشروط کر رکھا ہے ہوپ نے SPAمسترد کرتے ہوئے جمع نہ کرانے کا اعلان کیا ہے ،10رمضان آ گیا ہے ابھی تک بکنگ کے لیے آفر لیٹر جاری نہیں ہوئے ۔
پرائیویٹ سکیم

مزید :

صفحہ آخر -