گزشتہ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے مختص فنڈز کو مکمل خرچ کیوں نہیں کیا گیا ‘ ڈاکٹر وسیم اختر

گزشتہ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے مختص فنڈز کو مکمل خرچ کیوں نہیں کیا گیا ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی صہیب الدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ جمعیت نے ملک کو ایسی دیانتدار قیادت فراہم کی ہے جس کی حب الوطنی پر آج تک کوئی انگلی نہیں اٹھا سکا وہ اسلامی جمعیت طلبہ بہاول پور کی جانب سے تعلیمی اداروں کے طلباء دی جانے والی افطار (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
پارٹی سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ معیار تعلیم کی بہتری کے لیے پرائمری تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس مقصد کے لیے تربیت اساتذہ اور نصاب سازی کے ضمن میں انقلابی اقدامات کیے جانا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ صوبوں کی سطح پر علاقائی زبانوں کی ترقی و ترویج کے لیے تھوس اقدامات سمیت مقابلے کے امتحانات (سی ایس ایس) اردو زبان میں لیے جائیں۔جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ پنجاب حکومت بتائیں کے گزشتہ سال بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے مختص فنڈز میں 37 فیصد کیوں نہیں خرچ کیا گیا عرصہ دراز سے سرکلر روڈ بہاول پورپر انڈر پاس یا فلائی اوور مانگا جا رہا ہے پنجاب حکومت اس کے لیے فنڈز جاری کیوں نہیں کر رہی۔ تقریب سے حلقہ احباب بہاول پور کے صدر ظفراللہ عاصم ،ناظم مقام مبشر اسلام نے بھی خطاب کیا ۔
ڈاکٹر وسیم