بجٹ میں سرائیکی وسیب کو آٹے میں نمک کے برابر حصہ دیا گیا، ظہور دھریجہ
ملتان (سٹی رپورٹر) سرائیکی وسیب کے ایم پی اے صوبائی بجٹ اس وقت تک پاس نہ ہونے دیں جب تک سرائیکی وسیب کو اس کا پورا حصہ نہیں مل جاتا، اگر ارکان اسمبلی نے ایسا نہ کریں تو وسیب کے لوگ ان کا کالی جھنڈیوں سے استقبال کریں۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
صدر ظہور دھریجہ نے کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سرائیکی وسیب کو آٹے میں نمک برابر حصہ دیا گیا لیکن بڑی بات یہ ہے کہ جو کچھ بجٹ کے موقع پر اناؤنس ہوتا ہے وہ جاری ہی نہیں کیا جاتا اور فنڈز لیپس ہو کر دوبارہ لاہور چلے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ملتان کا فیز ٹو ختم کرنا بہت بڑی زیادتی ہے کہ فیز ٹو میں ملتان کی واحد دو تحصیلیں جلال پور اور شجاع آباد کی عوام نے مستفید ہونا تھا لیکن نئے بجٹ میں فیز ٹو کا منصوبہ ختم کر کے فنڈز فیصل آباد کو دیئے جا رہے ہیں جو کہ سرا سر نا انصافی اور ظلم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کو نئی یونیورسٹیاں ، تعلیمی ادارے ، میڈیکل و کیڈٹ کالجز دینے کی بجائے وسیب کے جاری منصوبوں نشتر میں کینسر وارڈ، ڈسٹرکٹ ہسپتال ، کڈنی سنٹر ، لیبر کمپلیکس ، ملتان دیرہ غازی خان موٹر وے ، سیف سٹی پروگرام ، ملتان بگ سٹی جیسے منصوبوں کو نظر انداز کرنا وسیب کے ساتھ بہت بڑا ظلم اور زیادتی ہے ۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ فنڈز کا بیشتر حصہ اورنج ٹرین اور لاہور کے دوسرے منصوبوں پر خرچ کیا جا رہا ہے ، اس لئے ہم صوبائی فنانس کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وسیب کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے لیکن وسیب میں ایک بھی نیا ٹیکس فری انڈسٹریل زون قائم نہیں کیا جا رہا ۔ ملک کی مجموعی زرعی پیداوار کا 80 فیصد سرائیکی وسیب مہیا کرتا ہے اور افرادی قوت بھی سستی لیبر کی شکل میں سب سے زیادہ سرائیکی وسیب میں موجود ہے ۔ سرائیکی صوبہ وسیب کے ساتھ ساتھ استحکام پاکستان کی بھی ضرورت ہے۔
ظہور دھریجہ