سی پی او کی پولیس افسران کو نماز تراویح کے دوران ڈیوٹیاں ‘ رمضان بازار کی سکیورٹی چیک کرنے کی ہدایت

سی پی او کی پولیس افسران کو نماز تراویح کے دوران ڈیوٹیاں ‘ رمضان بازار کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم نے تمام افسران کو ماہ رمضان کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں ، جس میں ڈویژنل ایس پی اپنے اپنے سرکل کے ایس (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو مساجد اور رمضان بازار ڈیوٹی سے متعلق بریف کریں گے، جملہ ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ میں واقع خصوصاً جہاں مستورات کا رش ہو خصوصی ڈیوٹی لگائیں گے، اور سکیورٹی آرڈر کے مطابق ڈیوٹی کو مکمل کروائیں گے، تمام ایس ایچ پنجگانہ نماز خصوصاً فجر ، مغرب اور نمازِ تراویح کے اوقات میں ڈیوٹی کو چیک کریں گے اور گشت کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کے ارد گرد ماحول پر کڑی نظر رکھیں گے۔علاوہ ازیں رمضان بازار کی سکیورٹی کو چیک کریں گے اور ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے وارڈنز کو بھی بریف کریں گے ، ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی قابل برداشت نہ ہو گی۔