موجودہ بجٹ غریبوں پر خودکش حملے کے مترادف ہے،میاں مقصود احمد

موجودہ بجٹ غریبوں پر خودکش حملے کے مترادف ہے،میاں مقصود احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے صوبہ پنجاب کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیاہے کہ وفاقی بجٹ کے بعد صوبائی بجٹ نے بھی عوام کو مایوس کیا ہے۔بجٹ غریبوں پر خود کش حملے کے مترادف ہے جس سے لوگوں کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگا۔رورل ڈویلپمنٹ(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
فنڈ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2ارب98کروڑ روپے کی کمی کردی گئی ہے۔یہ بجٹ393ارب روپے کے خسارے کابجٹ ہے۔خواتین کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے62کروڑ90لاکھ ناکافی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے ذمہ قرضوں میں75.1ارب روپے کااضافہ ہوگیا ہے۔پنجاب کے قرضوں کامجموعی حجم533.1ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔تعلیم اور صحت کیلئے مختص بجٹ میں مزیداضافہ ہونا چاہئے۔عالی شان محلوں میں رہنے والے عوام کے حقیقی مسائل سے نا آشنا ہیں۔نوجوانوں کو4ارب روپے کے نئے4لاکھ لیپ ٹاپ دینے کی بجائے روزگار فراہم کیاجائے۔حکمرانوں کی غلط ترجیحات کے باعث صوبے کے10کروڑ عوام مایوس ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 100ارب روپے کاکسان پیکیج ناکافی ہے۔ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی زراعت میں مراعاتی پیکیج کافائدہ جاگیردار اور بڑے زمیندار ہی اٹھائیں گے غریب کسانوں کوکچھ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 173ارب روپے وہاں کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ صوبے میں امن وامان کے لئے مختص کیے گئے بجٹ 45ارب 46کروڑ روپے،پولیس کلچرکی تبدیلی اور تھانہ کلچرکی اصلاح کے لئے ناکافی ہے۔
میاں مقصود