آر ایچ سی گڑھا موڑ میں طبی سہولیات کا فقدان،شباب ملی،جماعت اسلامی کا دھرنا جاری
گڑھا موڑ(سپیشل رپورٹر)گڑھا موڑ رورل ہیلتھ سنٹر میں ایم او ڈاکٹر نہ ہونے اور ایمرجنسی کی سہولیات میں کمی کے باعث روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والے مریضوں کی ہلاکتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور شہریوں کو میڈیکل رپورٹ کے لئے لمبا سفر طے کر کے میلسی جانا پرتا ہے جس پر شباب ملی جماعت اسلامی نے گڑھا موڑ رورل ہیلتھ سنٹر میں گزشتہ چھ روز سے دھرنا دے رکھا ہے اور ای ڈی او (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
ہیلتھ وہاڑی سے فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر گڑھا موڑ میں ایم او ڈاکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جس پر ای ڈی او ہیلتھ نے دو دن میں ایم اوڈاکٹر کی تعیناتی کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ شباب ملی جماعت اسلامی کے عہدیداران ملک عظمت اللہ گلوتر ،عبداللہ بٹ،حاجی سہیل،شاہد گجر،ملک شمشیر سوہلہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی او ہیلتھ وہاڑی نے دو دن کے اندر ایم او ڈاکٹر تعینات نہ کیا تو حتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا ۔